بلاول بھٹو زرداری کا کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار

منگل 30 جنوری 2018 22:39

بلاول بھٹو زرداری کا کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے شہید ہونے والے خاندان کے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگرد معصوم عوام کے خون کے پیاسے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وہ دہشتگردوں کے ہر حربے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔