وزیراعلی بلوچستان کا صحافیوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے اعلان

دن گزرجانے کے باوجود بھی احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا

منگل 30 جنوری 2018 22:25

وزیراعلی بلوچستان کا صحافیوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے اعلان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ایک ہفتے میں صحافیوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے اعلان کے 11دن گزرجانے کے باوجود بھی بیوروکریسی نے وزیراعلی کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کھلی کچہری کے بعد پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کو ایک ہفتے میں لیپ ٹاپ کی فراہمی کا حکم دیا تھا مگر وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجوکاوعدہ 11دن گزرجانے کے باوجود پورا نہیں ہوسکا واضح رہے کہ ماضی میں بھی صوبے کے انتظامی سربراہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کیلئے کئے گئے کئی اعلانات پر تاحال عملدرآمد بیوروکریسی کی بے رکاوٹوں کی وجہ سے نہیں ہوسکا ہے جس میں جرنلسٹ ہائوسنگ اسکیم کیلئے سرکاری اراضی کی فراہمی اور 20کروڑ کی گرانٹ ودیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :