آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

10 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد ،مائنز ،گرنیڈ اور آئی ای ڈیز برآمد

منگل 30 جنوری 2018 22:25

آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں 10 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد ،مائنز ،گرنیڈ اور آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی اورڈیرہ بگٹی میں کاروائیاں کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ،اینٹی پرسنل مائنز،ہینڈ گرنیڈز ،آئی ای ڈیزاور اسلحہ برآمدکرلیا گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :