تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا لیںلوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہوئی تو کاغذوں میں اپنانام بدل دوںگا نہ ہوئی تو آپ کو تبدیل کرنا ہوگا‘ قمر زمان کائرہ کاشہباز شریف کو چیلنج

دنیا میں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے کارخانے بند کئے جارہے ہیں او رآپ کمیشن کیلئے لگارہے ہیں، پانچ فروری کو موچی گیٹ میں بڑ ی باتیں ہونگی

منگل 30 جنوری 2018 22:25

تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا لیںلوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہوئی تو کاغذوں میں اپنانام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معتبر کمیٹی بنا لیں جو ملک بھر میں تحقیقات کرے اگر لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہوئی تو میں کاغذوں میں اپنانام بدل دوںگا اور اگر نہ ہوئی تو پھر آپ کو اپنا نام تبدیل کرنا ہوگا،دنیا میں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے کارخانے بند کئے جارہے ہیں او رآپ کمیشن کیلئے لگارہے ہیں، پانچ فروری کو موچی گیٹ میں بڑ ی باتیں ہوں گی اور آپ سے سوالات بھی پوچھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے والٹن روڈ پر پانچ فرور ی کے سلسلہ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس کا قیام ہی مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر ہوا تھا او ریہ اعلان کیا گیا تھاکہ جب تک کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل نہیں ہو جاتی ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں اور حریت رہنمائوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پانچ فروری کو تعطیل کا اعلان کیا ۔

ہم نے پانچ فروری کو موچی گیٹ سے سرحد پار مودی سرکار اور پاکستان کے اندر بسنے والے مودی کے یاروں سے جو بار بار کھلواڑ کر رہے ہیں ان سے حساب مانگنا ہے ، اس روز جلسے میں بڑی باتیں ہوں گی او رہم نے بہت سے سوالات بھی پوچھنے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکمران اعلان کرتے ہیں کہ ہم عوام کو سستی بجلی دیں گے لیکن منصوبے وہ لگائے جارہے ہیں جن سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے یہ فارمولہ دیا تھا کہ ہم بھاشا ڈیم، سکردو ڈیم، داسو ڈیم سمیت ہائیڈرل پاور کے منصوبے شروع کریں گے جس سے زراعت کے لئے بھی وافر پانی دستیاب ہوگا ۔ آپ کوئلے سے کارخانے لگا رہے ہیں حالانکہ وہ دنیا میں ختم ہو رہے ہیں لیکن اس میں صرف آپ کی دیہاڑیاں او رکمیشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :