ڈیرہ اللہ یار کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ دہشت گردی بزدلانہ کارروائی ہے ‘خواجہ سعد رفیق

تمام انسانی جانیں الحمد للہ محفوظ ہیں ،دھماکہ کے بعد موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا کو واقعہ نہیں ہوا ‘وفاقی وزیر ریلوے

منگل 30 جنوری 2018 22:25

ڈیرہ اللہ یار کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ دہشت گردی بزدلانہ کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ڈیرہ اللہ یار کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ دہشت گردی بزدلانہ کارروائی ہے ،تمام انسانی جانیں الحمد للہ محفوظ ہیں ،دھماکہ کے بعد موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا کو واقعہ نہیں ہوا ۔ خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

ٹرین کے ساتھ ایف سی اور ریلوے پولیس کے مسلح اہلکار موجود تھے جنھوں نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کی۔انہوںنے کہاکہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک زخمی کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ مسافروں کو سکیورٹی حصار میں پہلے جیکب آباد اور پھر کراچی لے جایا جائے گا۔جیکب آباد میں مسافروں کو رات کا کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس حادثے کے حوالے سے صوبائی انتظامیہ اور اعلیٰ ایف سی حکام سے رابطہ میں ہوں او رفوری کارروائی کرنے پر ایف سی اور صوبا ئی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔