ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی داتا علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری

منگل 30 جنوری 2018 22:17

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی داتا علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز داتا علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی اور داتا دربار مسجد میں نماز ظہر ادا کی،اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین،سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،سہیل احمد رضا و دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی تحریک نے بعد ازاں ٹائون شپ بغداد ٹائون میں قدوة اولیاء سیدنا طاہر علائوالدین الگیلانی البغدادی کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ڈاکٹر القادری نے آرفن ادارے آغوش بھی گئے۔جہاں آغوش گرائمر سکول اور تحفیظ القرآن کے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور بچوں کے ساتھ کچھ دیر والی بال کھیلا۔ آغوش کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم مشتاق اور محمد عباس نے انکا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :