نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

منگل 30 جنوری 2018 22:16

نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پیر کے روز لاہور سے اسلام آباد گئے تھے جہاں گزشتہ روز وہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور بعد ازاں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :