وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام ،موبائل فونز کی چوری کے انسداد کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے خصوصی سافٹ وئیر تیار کروانے کی ہدایت

منگل 30 جنوری 2018 22:16

وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام ،موبائل فونز کی چوری کے انسداد کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے خصوصی سافٹ وئیر تیار کروانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سول انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں مقیم چینی باشندوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز اور جرائم اور گاڑیوں کے ریکارڈ کے لئے قومی ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے موبائل فونز کی چوری کے انسداد کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے خصوصی سافٹ وئیر تیار کروانے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :