ایف سی بلوچستان کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن

10مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، آئی ایس پی آر

منگل 30 جنوری 2018 22:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکی10مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ مراد جمالی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران10مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا برآمد کیے گئے اسلحہ میں آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹر، دستی بم اور گولہ بارود شامل ہے۔