Live Updates

بلاول کا بیان "چھلنی کیوں بولے جس میں نو سو چھید"والا معاملہ ہے، تحریک انصاف

منگل 30 جنوری 2018 22:14

بلاول کا بیان "چھلنی کیوں بولے جس میں نو سو چھید"والا معاملہ ہے، تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر علی زیدی نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کا بیان "چھلنی کیوں بولے جس میں نو سو چھید"والا معاملہ ہے،بلاول بتائیں کہ عزیر بلوچ کی پشت پناہی کون سی حکومت کر رہی تھی ،سب جانتے ہیں کہ نثار مورائی کیس میں سندھ حکومت نے کیا کردار ادا کیا ،نقیب اللہ محسود کا قاتل کس کی آشیر واد سے زیر زمین غائب ہوا ہی علی زیدی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلاول دوسروں پر نکتہ چینیاں کرنے کے بجائے سندھ کی حالت زار پر توجہ دیں،بلاول اپنے والد سے ہاریوں کو گنے کی قیمت دلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ،سندھ آرگنائزڈ جرائم کا گڑھ بن چکا ہے ،بلاول الزام تراشی کے بجائے کوئی ثبوت رکھتے ہیں تو پختونخوا پولیس کو فراہم کریں ،بلاول کو بچگانہ بیان بازی سے اجتناب کرنا چا ہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :