Live Updates

تقریر کرتے وقت رانا ثنا اللہ بھول جاتے ہیں کہ وہ سیاستدان ہیں ، ڈان نہیں،

تحریک انصاف کا صوبائی وزیر قانون کے بیان پر سخت ردعمل

منگل 30 جنوری 2018 22:14

تقریر کرتے وقت رانا ثنا اللہ بھول جاتے ہیں کہ وہ سیاستدان ہیں ، ڈان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) وزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ کے بیان پر تحریک انصاف نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر کرتے وقت رانا ثنا اللہ بھول جاتے ہیں کہ وہ سیاستدان ہیں ، ڈان نہیں،رانا ثنا اللہ سر تا پا ئوخود سنگین الزامات میں لتھڑے ہوئے ہیں،بہت جلد رانا ثنا اللہ ماڈل ٹائون کیس میں سزا یافتہ ہونگے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما وقائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی محمود الرشید نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے ، محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ تعلقات کی آڑ میں رانا ثنا اللہ نے ڈٹ کر لوٹ مار کی ہے ،رانا ثنا اللہ نواز شریف کو خوش رکھتے ہیں اور نواز شریف مودی کو خوش رکھتے ہیں،28جولائی کا دن عوام کے لیئے یوم نجات ہے،28جولائی سے پہلے بھی نواز شریف نے جو دودھ کی نہریں نکالیں قوم اٴْن سے بخوبی آگاہ ہے،نواز شریف کے درباریوں کا یوم حساب قریب ہے، جلد سب نا اہل ہونگے ،محمود الرشید نے کہا کہ اگلے انتخابات میں رانا ثنا اللہ کو ان کی گلی سے بھی کوئی ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات