گوادر میں دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 30 جنوری 2018 21:00

گوادر میں دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ
گوادر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری 2018ء) گوادر میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سی پیک منصوبے کے سب سے اہم شہر گوادر میں کاروائی کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے گوادر میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گشت میں مصروف تھی۔ حملے کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :