پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صوبے کے قدرتی وسائل سے استفادے کیلئے قومی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر سرمایہ کاروں کو پورے اعتماد کے ساتھ یہاں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، پرویز خٹک
منگل 30 جنوری 2018 22:09
(جاری ہے)
یہ معاہدہ توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی تجربے کی حامل چینی حکومت کی سرکاری کمپنی سی ای ای سی کے ساتھ حطار کے خصوصی صنعتی زون میں 225 میگاواٹ کمبائنڈ سائیکل گیس ٹربائن کے قیام کے سلسلے میں ہواجس پر صوبائی حکومت کی جانب سے ازمک کے سربراہ عادل صلاح الدین جبکہ چینی کمپنی کی طرف سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ژائو جوائی نے دستخط کئے۔
اس بجلی گھر کی بدولت حطار خصوصی اکنامک زون میں دوا سازی ، ٹیکسٹائل ، اشیائے خوراک، مشروبات، سٹیل اور انجینئرنگ کے مختلف شعبوں سے وابستہ صنعتوں کے فروغ میں بڑی مدد ملے گی ۔صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے علاقے کے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار کے براہ راست اور بالواسطہ مواقع ملیں گے جبکہ ان حکومتی اقدامات کی بدولت اندرون و بیرون ملک سے 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ اس مقصد کیلئے حطار خصوصی صنعتی زون میں آن لائن درخواستیں جمع کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے اور اب تک ازمک کو1200 ایکڑ سے زائد رقبے کے پلاٹوں پر کارخانوں کے قیام کیلئے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کی معیشت دوست اورجامع پالیسیوں کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع سرمایہ کاری کیلئے کشش پید اہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس صوبے کی ترقی صنعتکاری سے وابستہ ہو چکی ہے جس کی بدولت صوبے کی معیشت مستحکم بننے کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور پائیدار ترقی کی داغ بیل پڑے گی ۔انہوںنے صوبے میں صنعتکاری اور تجارت و معیشت کی ترقی کیلئے سازگار ماحول کے قیام کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.