کراچی،پیپلز پارٹی کے ایجنڈے میں عوام کی خدمت کا درس ہے،سلمان عبداللہ مراد

جس پر عمل پیرا ہوکرضلع کونسل کے امور میں بہتری لائی جارہی ہے،پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی عوامی حقوق ہیں کسی سے زیادتی کا تصور بھی ہمارے منشور کا حصہ نہیں،چئیرمین ضلع کونسل کراچی

منگل 30 جنوری 2018 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایجنڈے میں عوام کی خدمت کا درس ہے جس پر عمل پیرا ہوکرضلع کونسل کے امور میں بہتری لائی جارہی ہے لیکن ساتھ ہی اس عملے پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے جو عوامی امور میں مسلسل غفلت برت رہے ہیں ہم تعریفوں کے پل بندھے کے بجائے غلط کام کی نشاند ہی پر بلا تفریق کاروائی بھی کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پیپری میں عید و گوٹھ واٹر سپلائی میں غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر کیا ،چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل ،ایکسین واٹر وسیم اللہ صدیقی اراکین کونسل میر عباس ٹالپور ،معراب بلوچ و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،معززین علاقہ نے چئیرمین کو واٹر سپلائی اسکیم کے اسٹاف کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاف کی عدم توجہ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سپلائی متاثر ہے ایسے عملے کے خلاف کاروائی کی آپ سے درخواست ہے چئیرمین ضلع کونسل کراچی نے عملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پمپ آپریٹر شاد حسین ولد گل بادشاہ کو موقع پر معطل کیا انہوں نے کہا کہ عوامی امور پر غفلت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا شکایت کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر حقیقت کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی کی جائے کیونکہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی عوامی حقوق ہیں کسی سے زیادتی کا تصور بھی ہمارے منشور کا حصہ نہیں، سچائی سامنے آنے پر ہی کاروائی عمل میں لائی گئی تمام عملہ اسی سے سبق حاصل کر کے اپنے امور میں مزید بہتری لائے تا کہ ہم علاقے کی عوام کے لئے بہتر انداز میں سہولیات کی فراہمی کرسکے۔

#

متعلقہ عنوان :