کراچی،حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا کی نوازشریف سے ملاقات کرنے سے معذرت

منگل 30 جنوری 2018 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا نے نوازشریف سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف یکم فروری کو کراچی کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں ،اس دوران وہ مسلم لیگ سندھ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،جبکہ ن لیگ کی جانب سے حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سے بھی رابطہ کیا ہے اور نواز شریف سے فوری ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حروں کے روحانی پیشوا نے نوااز شریف نے نوازشریف سے فوری ملاقات سے معذرت کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر پگارا نے جواب دیا ہے کہ ابھی روحانی سفر پر مصروف ہوں۔ اس لئے فوری ملاقات ممکن نہیں ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کی جانب سے پیرپگارا سے دو مرتبہ رابطے کیے گیے۔ ن لیگ نے یکم یا دو فروری کو ملاقات کیلئے وقت دینے کی درخواست کی ہے ،ذرائع کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا چولستان میں حرجماعت کی دعوت پر ہیں،پیرپگارا ناراضگی کے سبب بھی ملنے کے فوری خواہشمند نہیں۔

متعلقہ عنوان :