کراچی، 26 یوم میں 100 گاڑیاں اور 160 موٹر سائیکل چھینی گئیں، سی پی ایل سی رپورٹ

منگل 30 جنوری 2018 21:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) سی پی ایل سی نے سال کے پہلے ماہ جنوری کے 26 روز میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری کے 26 روز کے دوران17 گاڑیاں چھینی اور 83 گاڑیاں چوری کی گئی، 160 موٹر سائیکل چھینی گئیں، 1517 چوری ہوئیں، 1018 موبائل چھینے اور 1180 چوری ہوئے، اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی، شہر میں بھتہ خوری کی دو وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سال 2018 ء کے 26 روز میں 15 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ ماہ جنوری کے دوران ایک بینک ڈکیتی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :