کراچی ،ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار 2خطرناک ملزمان کا دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف

منگل 30 جنوری 2018 21:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار 2خطرناک ملزمان نے دوران تفتیش سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کے عملے نے دو ملزمان امجد اور زاہد علی کو گرفتار کرلیا،،ملزمان نے دوران تفتیش 10 سالوں میں سیکڑوں وارداتواں کا اعتراف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان اسٹریٹ کرائم، بنک اور اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے،جبکہ یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال اور اطراف میں درجنوں خواتین کو بھی لوٹا ہے،ملزمان چلتی گاڑیاں روک کر خواتین سے ان کا زیور اتروالیتے تھے، ملزمان نے 2013 میں گلستان جوہر میں جج سے 35 ہزار اور موبائل فون لوٹا،اور2012 میں شارع فیصل پولیس سے مقابلے میں دونوں زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ملزمان نے دوران ڈکیتی متعدد افراد کو زخمی بھی کیا،اندرون سندھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک شخص کو قتل کیا،ملزمان کے خلاف عزیز بھٹی، شارع فیصل، گلستان جوہر، اور پریڈی میں مقدمات درج ہیں،ملزمان سے مذید تفتیش جاری،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :