سندھ میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کا فیصلہ

آئندہ عام انتخابات سے قبل سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے مل کر ا لائنس بنانے کے لئے ن لیگ کی قیادت نے رابطے تیز کر دیئے نواز شریف نے حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سے رابط کیا ہے اور اپنے دورہ کراچی کے دوران ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا

منگل 30 جنوری 2018 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) سندھ میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے او رآئندہ عام انتخابات سے قبل سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے مل کر لائنس بنانے کے لئے ن لیگ کی قیادت نے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور پہلے مرحلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حروں کیروحانی پیشوا پیر پگارا سے رابط کیا ہے اور اپنے دورہ کراچی کے دوران ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پیر پگارا نے فوری طور پر نواز شریف سے ملنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ مرکز میں پیر پگارا کی جماعت مسلم لیگ فنکشنل حکومت کی اتحادی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو کہ یکم فروروی کو کراچی جا رہے ہیں وہاں وہ پیر پگارا سے بھی ملنا چاہتے ہیں اور ناراض رہنمائوں الہی بخش سو مرو اور غوث علی شاہ کو بھی منانا چاہتے ہیں انہوں نے پیر پگارا سے رابطہ بھی کیا تاہم پیر پگارا نے فوری ملنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ روحانی سفر پر ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کی جانب سے پیرپگارا سے دو مرتبہ رابطے کیے گیے اور نوازشریف نییکم,دو فروری کو ملاقات کا ٹاٰئم.دینے کی درخواست کی تھی حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا چولستان میں حرجماعت کی دعوت پر ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرپگارا ناراضگی کے سبب بھی ملنے کے فوری خواہشمند نہیں ہین جبکہ ن لیگ سندھ میں خود کو دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر مضبوط کرنا چاہتی ہے

متعلقہ عنوان :