کراچی، راؤانوار کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس نے ملک کے تمام اداروں کو خط لکھا دیا ہے،سید مراد علی شاہ

راؤانوار کے معاملے پر فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی ،اس کمیٹی نے 48گھنٹوں میں اپنی رپورٹ دی،وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 30 جنوری 2018 21:33

کراچی، راؤانوار کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس نے ملک کے تمام اداروں کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ راؤانوار کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس نے ملک کے تمام اداروں کو خط لکھا دیا ہے ۔کراچی میں مقامی ہوٹل میں سندھ امپروڈ نیوٹریشن پروگرام کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ راؤانوار کے معاملے پر فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی ،اس کمیٹی نے 48گھنٹوں میں اپنی رپورٹ دی، جو سفارشات کمیٹی نے مرتب کی تھیں ان پر عمل کیا گیا، سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخو دنوٹس لیا ہے جبکہ سندھ پولیس پاکستان کے سارے اداروں کو اس سے متعلق خط لکھا دیا ہے ۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا راؤانوار سندھ میں ہی موجود ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر مجھے پتا ہوتا تو گرفتار کرلیتے ،آپ کو پتا ہے تو بتادیں ۔

(جاری ہے)

راؤانوار اور آصف زرداری کی ملاقات کی افواہوں سے متعلق سوال پر انہوں نے آصف زرداری اور راؤانوار کی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ کئی افسران کو تو میں بھی جانتا ہوں ،جن میں اچھے بھی ہیںاور برے بھی ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ میں یا کوئی بھی جن کا میں نام نہیں لیتا، اتنے پاور فل ہیں کہ پورے ملک کے ادارے چیف جسٹس کے حکم کے باوجود گرفتار نہ کرسکیں، تو پتا نہیں اس میں کون ملوث ہے،لیکن اتنا پاور فُل شاید کوئی بھی نہیں ہے ۔