راولپنڈی:تھانہ سچل پولیس کراچی نے صادق آباد پولیس کی مدد سے ایس ایس پی ملیر (کراچی)رائو انوار احمد کے سر کی 50لاکھ روپے قیمت مقرر کرنے والے راولپنڈی کے رہائشی پختون شخص کو گرفتار کر لیا

منگل 30 جنوری 2018 21:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) تھانہ سچل پولیس کراچی نے صادق آباد پولیس کی مدد سے ایس ایس پی ملیر (کراچی)رائو انوار احمد کے سر کی 50لاکھ روپے قیمت مقرر کرنے والے راولپنڈی کے رہائشی پختون شخص کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کو پیر اور منگل کی درمیانی شب تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیابان سرسید میںسنوکر کلب سے گرفتار کیا گیا تھانہ سچل پولیس نے منگل کے روزملزم کا3روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا ہے سلیم جعفر نامی ملزم کے خلاف تھانہ سچل کراچی میں 27جنوری کوانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7اے ٹی اے کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 153-A/504,505,506/B,R/N6Wکے تحت مقدمہ نمبر48درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ایس ایس پی ملیر کراچی رائو انوار کا سر میرے لئے لے کر آئے گا اسی50لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ رائو انوار نے پوری پختون قوم سے پنگا لیا ہے اور پختون قوم کو للکارا ہے ایف آئی آر کے مطابق سلیم جعفر نے رائو انوار کو چیلنج کیا تھا کہ وہ کتے کی موت مرے گا اور پختون اسے کتے کی موت ماریں گے رائو انوار نے گالم گلوچ کر کے پختون قوم کو للکارا ہے اور اب دیکھو پختون تمہارے ساتھ کیا کرتے ہیںمیرا نام سلیم جعفر ہے اور میں راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور رائو انوار کے سر کے لئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں جو رائو انوار کا سر لے کر آئے گا اسی50لاکھ روپے انعام دوں گا منگل کے روز ملزم کو پہلے علاقہ مجسٹریٹ عمر جاوید ورک کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر تھانہ سچل پولیس نے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ7اے ٹی اے شامل ہونے کی وجہ سے ناقابل سماعت قرار دے کر ملزم کے ریمانڈ کی استدعا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو بھیج دی جہاں سے ملزم اورریمانڈ کی استدعا انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کو بھجوا دی گئی تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کرنے کے موقع پر اس کے رشتہ دار اصغر خان اور دیگر نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کے اعلان پر قائم ہیں تاہم راؤ انوار کے سر کی قیمت والے بیان کوتوڑمروڑ کرپیش کیا گیا جبکہ سلیم جعفر کے بیان کا مقصد یہ تھا کہ رائو انوار کو گرفتار کرنے یا کروانے والے کو50لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر راؤ انوار کو گرفتار نہ کیا گیا تو پختون برادری راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بڑا دھرنا دے گی۔

متعلقہ عنوان :