سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ایک بار پھر میدان میں اترنے کو تیار

منگل 30 جنوری 2018 19:57

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ایک بار پھر میدان میں اترنے کو تیار
ْملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ایک بار پھر میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہ چار فروری کو ملتان میں نمائشی میچ میں رنگ جمائیں گے۔ اتوار چار فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسٹارز کی بھرمار ہوگی۔ پاکستان سپرلیگ میں شامل ہونے والی چھٹی فرنچائز ملتان سلطانز ماضی اور حال کے مایا ناز کرکٹرز کو اکٹھا کرے گی۔

پہلے ملتان سلطانز فرنچائز کی زبردست لانچنگ ہوگی۔ جہاں ٹیم کے کھلاڑیوں کو تعارف بھی ہوگا۔ اس کے بعد ملتان دی مقابلہ کے ہیش ٹیگ سے ایک نمائشی میچ کا انعقاد بھی ہوگا۔اس میچ میں سلطان الیون کی ٹیم طوفان الیون کا مقابلہ کرے گی۔ سلطان الیون کے کپتان وسیم اکرم ہونگے۔فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹر وسیم اکرم بھی سوئنگ کا جادو جگائیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے لیے کافی پرجوش بھی ہیں۔

طوفان الیون کی قیادت سینئربلے باز شعیب ملک کریں گے، جو پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کے کپتان بھی ہونگے۔نمائشی میچ میں ماضی کے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر بھی رنگ جمائیں گے۔ جبکہ ملتان سلطانز ٹیم میں شامل احمد شہزاد، سیف بدر اور دیگرز کرکٹرز کیساتھ شوبز سے جڑی شخصیات اور مقامی نوجوان کھلاڑی بھی ان ایکشن ہونگے۔میچ کے بعد موسیقی کا تڑکا بھی لگے گا جس میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرکیسحر طاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :