سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ اور پولنگ افسران کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز کر دیا

ورکشاپ کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کیا، ورکشاپ یکم فروری 2018ء تک جاری رہے گی، 45 افسران کو سینیٹ انتخابات سے متعلق انتخابی قوانین اور قواعد مجریہ 2017کے بارے میں تربیت دی جائیگی

منگل 30 جنوری 2018 19:50

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے تعینات کئے گئے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز کر دیا ،تربیتی ورکشاپ کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کیا، ورکشاپ یکم فروری 2018ء تک جاری رہے گی،دوران تربیت 45 افسران کو سینیٹ انتخابات سے متعلق انتخابی قوانین اور قواعد مجریہ 2017کے بارے میں تربیت دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تعینات کئے گئے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کیا، ورکشاپ تین دنوں پر محیط ہوگی اور یکم فروری 2018ء تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

دوران تربیت 45 افسران کو سینیٹ انتخابات سے متعلق انتخابی قوانین اور قواعد مجریہ 2017کے بارے میں تربیت دی جائیگی ۔

ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق سینیٹ کے انتخابات ترجیجی ووٹ کی بنیاد پر منعقد کئے جاتے ہیں جس کی گنتی کا طریقہ کار مشکل اور توجہ طلب ہے۔ انہوں نے شرکاء ٹریننگ پر زور دیا کہ وہ اس ٹریننگ میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد کامرحلہ قانون اور آئین کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔