کراچی ،کے ڈی اے کا کورنگی ٹائون میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن

منگل 30 جنوری 2018 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) کے ڈی اے بحالی کے بعد گزشتہ ماہ شہر کراچی میںپہلی بار ملک کی تاریخ میں وسیع پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف بلا رنگ و نسل ، بلا تخصیص آپریشن کا آغاز کیا گیا۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں منگل کو کورنگی ٹائون میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ بلا تفریق آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی زیر نگرانی شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے ڈی جی کے ڈی اے نے خصوصی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی کو واگزار کرانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں جبکہ واگزار اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے کے لئے نگرانی کے نظام کو یقینی بنایا جائے ۔

ڈی جی کے ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی کی سربراہی میں کورنگی ٹائون میں رہائشی و کمرشل پلاٹس جوکہ غیر قانونی تھے، ان کو پولیس و مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی، ایگزیکٹو انجینئر کورنگی ٹائون و دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :