کراچی، انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارندوں مجموعی طور پر 29سال قید کی سزا سنادی

منگل 30 جنوری 2018 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارندوں مجموعی طور پر 29 سال قید کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں لشکر جھنگوی کے دوکارندوں سرفراز اور خلیل اللہ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و بارودی مواد برآمدگی اور اقدام قتل سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی.. عدالت نے مقدمات پر فیصلہ سناتے ہوئے لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں سرفراز اور خلیل اللہ کو مجموعی طور پر 29 سال قید کی سزا سنائی. واضح رہے کہ ملزمان کو اینٹی وائیلنٹ سیل نے 17 فروری کو 2017 کو ناردن بائی پاس کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :