لاہور،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی گزشتہ روز نیب کے روبرو پیش ہوگئے

منگل 30 جنوری 2018 19:06

لاہور،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی گزشتہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی گزشتہ روز نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے نیب لاہور نے چوہدری مونس الٰہی کو ان کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے طلب کر رکھا تھا چوہدری مونس الٰہی کے بارے میں انہوں نے اپنی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے نیب لاہور کو پہلے ہی تمام ریکارڈ فراہم کر رکھا تھا جس کی نیب لاہور نے پیشی کے دوران باقاعدہ تصدیق کی ذرائع کے مطابق مونس الٰہی نے نیب لاہور کے سامنے پیش ہو کر اپنی آف شور آف کمپنیوں کے بارے میں نیب لاہور کے مختلف سوالات کا جواب دیا انہوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی آف شور کمپنی ایف بی آر میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے جس کے ثبوت نیب کو دئیے گئے ہیں تاہم نیب لاہور نے مونس الٰہی سے اپنے اثاثوں و بینک اکائونٹس کے ذریعے آف شور کمپنی کو فراہم کئے گئے پیسوں کے حوالے سے سوال کئے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اکائونٹ سے کتنی ٹرانزکشن کی اور اس وقت ان کے اکائونٹ میں کتنی رقم موجود ہے۔