شریف خاندان کی آخری منزل جیل ہے، قمر الزمان کائرہ

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج مزدو، تاجر ،کسان، صنعتکاراور سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں عوام کی جان ومال اور عزت محفوظ نہیں نام نہاد خادم پنجاب نے اربوں روپے صحت ،تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے میٹرو بس، اورنج ٹرین منصوبے پر لگا کر پنجاب کے غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی، صدر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب نوازشریف نے جو بویا آج وہی کا ٹ رہے ہیں نوازشریف ، مریم نوازاوران کے حواری کھلے عام عدالتوں کو گا لیا ں دیکر مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں نوازشریف نے ایک روپے نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے، آج وہ بڑی معصومیت سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیو ں نکالا، حافظ ارسلان عزیزورک کی دعوت ولیمہ پر ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو

منگل 30 جنوری 2018 19:00

شریف خاندان کی آخری منزل جیل ہے، قمر الزمان کائرہ
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی آخری منزل جیل ہے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج مزدو، تاجر ،کسان، صنعتکاراور سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں عوام کی جان ومال اور عزت محفوظ نہیں نام نہاد خادم پنجاب نے اربوں روپے صحت ،تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے میٹرو بس،اورنج ٹرین منصوبے پر لگا کر پنجاب کے غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے نوازشریف نے جو بویا آج وہی کا ٹ رہے ہیں نوازشریف ، مریم نوازاوران کے حواری کھلے عام عدالتوں کو گا لیا ں دیکر مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں نوازشریف نے ایک روپے نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے اور آج وہ بڑی معصومیت سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیو ں نکالا، قوم اب نوازشریف کے جھانسے میں نہیں آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری خالق عزیز مت ورک کے بیٹے حافظ ارسلان عزیزورک کی دعوت ولیمہ پر ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈویژنل صدر رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ، ضلعی صدرملک جاویداکبر ڈوگر ، ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری عثمان نثار پنوں ،سٹی صدر سید ندیم عباس کا ظمی ، چودھری منیر قمر واہگہ بھی موجود تھے قمرالزمان کا ئرہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو بلوچستان میں تبدیلی نظر آگئی ہے پیپلز پارٹی سینٹ اور عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کا میابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا سی پیک منصوبہ آصف علی زرداری لیکر آئے تھے (ن)لیگ اس کا کریڈٹ لے رہی ہے پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اجاگر کیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادی کی ہر جگہ پر حمائیت کی 5فروری کو پیپلز پارٹی ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالے گی انہوں نے کہا پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنی شہید قائد بی بی کے میثاق جمہوریت کو آج بھی آگے لیکر بڑھ رہی ہے 2018میں وفاق سمیت صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی ۔