شمالی وزیرستان کے اساتذہ اور پیرا میڈیکس سٹاف کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج

منگل 30 جنوری 2018 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) شمالی وزیرستان کے اساتذہ اور پیرا میڈیکس اسٹاف تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاشمالی وزیرستان کے اساتذہ نے فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے انیس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقوں پرمجبور ہیں،حکومت فاٹا میں تعلیم کیت دعوے کررہی ہے ،ہماری تنخواہیں بند ہیں ،اساتذہ پیرامیڈیکس اسٹاف نے بھی ایجنسی سرجن کے رویئے کے خلاف فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔