یکم فروری سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے 74پیسےاضافے کاامکان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جنوری 2018 18:24

یکم فروری سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے 74پیسےاضافے کاامکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری 2018ء) : حکومت نے ایک بارپھرعوام پرپٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی،اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے 74پیسے اضافے کی سمری تیارکرلی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم فروری سے عوام پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کابم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔اوگرا کی سمری کے مطابق مٹی کاتیل 12روپے 74پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 10روپے 25پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل 11روپے 72پیسے ،پٹرول کی قیمت میں 2روپے 98پیسے فی لیٹراضافہ کیے جانے کاامکان ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :