کراچی سٹی پولیس کی کارروائی ،تالا توڑ گروپ کے کارندوں سمیت 4ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور نقدی برآمد

منگل 30 جنوری 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) کراچی سٹی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،تالا توڑ گروپ کے کارندوں سمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔منگل کو ایس پی سٹی شہلا قریشی نے گارڈن پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گارڈن اور میٹھادر پولیس نے 4 ملزمان شہزاد، آصف، شکور اور ساجد کو گرفتار کرلیا،، جبکہ ملزمان کے 4 ساتھی عمران، علی، وکی اور اوسامہ فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی شہلا قریشی نے بتایا کہ ملزم شہزاد اور آصف تالا توڑ کاروائیوں سمیت دیگر کاروائیوں میں ملوث ہیں دونوں ملزمان گارڈن کی دکانوں سے تالا توڑ کر 24 موبائل فون اور ایک لاکھ 76 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے تھے ۔پولیس نے دونوں ملزمان سے اسلحہ، 11 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ برآمد کرلیا،، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہتھوڑا اور راڈ بھی برآمد ہوئی ۔ملزم شکور اور ساجد میٹھادر کے گودام سے ایک لاکھ 67 ہزار کی رقم لوٹ کر فرار ہورہے تھے ۔ہولیس نے بروقت پہنچ کر دونوں کو گرفتار کیا،ملزم شکور اور ساجد سے اسلحہ اور ایک لاکھ 67 ہزار روپے برآمدکر لئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :