کراچی، عدالت نے پولیس اہلکار قتل کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کردیا

منگل 30 جنوری 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکار قتل کے الزام میں گرفتار3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کردیاہے ۔منگل کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس اہلکار کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان سہیل عرف کرنل،دانش عرف فراری جاوید کومقدمے میں عدم ثبوت بنا پر بری کردیا.واضح رہے کہ ملزمان پر سب انسپکٹر سید نیاز احمد کو قتل کرنے کا الزام تھا ملزمان کے خلاف 2014 میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :