راؤانوار نے8 سال میں ایک باربھی میرا ذاتی جہازاستعمال نہیں کیا،ملک ریاض

نقیب اللہ قتل کیس کافیصلہ قانون کےمطابق ہوناچاہیے،نقیب اللہ میرے بیٹوں کی طرح تھا،نقیب اللہ کے قتل پراتناہی دکھ ہے جتناان کے والدین کوہے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن کانقیب اللہ کےوالدین کے نام پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جنوری 2018 17:52

راؤانوار نے8 سال میں ایک باربھی میرا ذاتی جہازاستعمال نہیں کیا،ملک ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری 2018ء) : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین سابق ایس ایس پی ملیر کے حوالے سے الزامات پرخاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ راؤانوار نے ایک باربھی میرا جہازاستعمال نہیں کیا،نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے،نقیب اللہ میرے بیٹوں کی طرح تھا،نقیب اللہ کے قتل پراتناہی دکھ ہے جتناان کے والدین کوہے۔

انہوں نے نقیب اللہ محسود کے والدین کے نام اپنے جاری پیغام میں کہا کہ نجی مصروفیات اور علاج کے سلسلے میں بیرون ملک میں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 8سالوں میں میرے پاس دوجہازہیں۔8 سال میں ایک باربھی راؤانوار نے میراجہازاستعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ غیرقانونی کام کرتے ہیں اور نہ ہی غیرقانونی کام کی حمایت کرتاہوں۔قانون حرکت میں آچکاہے۔نقیب اللہ قتل کیس کافیصلہ قانون کے مطابق ہوناچاہیے۔جوبھی مجرم ہے اس کوسزاملنی چاہیے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے کہاکہ نقیب اللہ کے قتل پربہت دکھ ہواہے۔نقیب اللہ کے قتل پراتنا ہی دکھ ہے جتنا ان کے والدین کوہے۔نقیب اللہ میرے بیٹوں کی طرح تھا۔نقیب اللہ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑاہوں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :