معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی اسلام آباد میں موجود رہائش گاہ پر چھاپہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جنوری 2018 17:23

معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی اسلام آباد میں موجود رہائش گاہ پر چھاپہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2018ء) : کراچی میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی اسلام آباد میں موجود رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ایف ٹین میں واقع گھر راؤ انوار کی ملکیت نہیں ہے ۔ کراچی پولیس کی معاونت اسلام آباد پولیس نے کی۔ معلومات ملنے پر مذکورہ گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پولیس راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے ہم کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن ان کی گرفتاری کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ میں راؤ انوار کے خلاف کارروائیوں سے آگاہ کریں گے ۔ کے پی کے اور پنجاب میں بھی اپنی ٹیمیں بھجوائی ہیں لیکن ہم تاحال راؤ انوار کی گرفتاری میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :