نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااجلاس،عوامی رابطہ مہم مزید تیزکرنےکا فیصلہ

نوازشریف کےجلسوں کاشیڈول تیار،نواز شریف یکم فروری کوکراچی جائیں گے،ائیرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیاجائیگا،نوازشریف 4 فروری کوپشاور،5فروری کومظفرآباد میں عوامی جلسہ سےخطاب کریں گے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جنوری 2018 17:03

نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااجلاس،عوامی رابطہ مہم مزید تیزکرنےکا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال،سینیٹ الیکشن اورآئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں نوازشریف کے عوام جلسوں پراعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرنون لیگ نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس میں پارٹی کے سینئررہنماؤں کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے جلسوں میں عوامی اعتماد پر پارٹی قیادت نے اظہار اطمینان بھی کیا۔ پارٹی اجلاس میں آئندہ ماہ نوازشریف کے سندھ، خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں عوامی جلسے کرنے کا فیصلہ اور شیڈول بنایا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف یکم فروری کو 2روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔ کراچی پہنچنے پر ائیر پورٹ پر نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف 4 فروری کو پشاوراور5 فروری کو مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل نواز شریف آج اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت میں بھی پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :