کراچی کے ہسپتالوں میں مریضوں کا بروقت پہنچنا بھی ناقص انتظامی حکمت عملی کے باعث محال بن گیا

منگل 30 جنوری 2018 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کا بروقت پہنچنا بھی ناقص انتظامی حکمت عملی کے باعث محال بن گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رفیقی شہید روڈ پر چار بڑے سرکاری اسپتال ہیں جہاں یومیہ ہزاروں مریض اور تیمادار آتے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر دوپہر 12سے دن ڈھائی بجے تک اس سڑک پر بدترین ٹریفک جام رہتا ہے غیر غیر قانونی بس اسٹاپ رکشہ ٹیکسی اسٹینڈ اور تجاوزات ٹریفک جام کا سبب ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکار کے مطابق اسپتالوں کی اوپی ڈی کی بندش، اسکول کالجز کی چھٹی کا ایک ہی ٹائم ہونے سے ٹریفک جام ہوتا ہے۔ ان اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگانے سے صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پہلے ہی مسئلہ بنی ہوئی ہے 825افراد کے لئے ایک ڈاکٹر دستیاب ہیاور ان تک پہنچنا بھی غفلت اور کرپشن کے باعث مشکل تر بنتا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :