کراچی کے شہریوں کا قیمتی اشیا سے محروم ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

جنوری کے 26 روز کے دوران17 گاڑیاں چھینی اور83گاڑیاں چوری کی گئی،160موٹرسائیکل چھینی گئیں،سی پی ایل سی رپورٹ

منگل 30 جنوری 2018 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) کراچی کے شہریوں کا قیمتی اشیا سے محروم ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔سی پی ایل سی نے سال کے پہلے ماہ جنوری کے 26روز میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کی رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری کے 26 روز کے دوران17 گاڑیاں چھینی اور83گاڑیاں چوری کی گئی،160موٹرسائیکل چھینی گئیں،1517چوری ہوئیں،1018موبائل چھینے اور 1180چوری ہوئے،اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی،شہر میں بھتہ خوری کی دو وارداتیں رپورٹ ہوئی،سال 2018 کے 26روز میں15افراد کو قتل کیا گیا،جبکہ2018 کے پہلے ماہ جنوری کے دوران ایک بینک ڈکیتی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :