سندھ ریزو پولیس کے برطرف اہلکاروں کا مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ

منگل 30 جنوری 2018 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) سندھ ریزو پولیس کے برطرف اہلکاروں نے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ریزو پولیس کے برطرف ہونے والے اہلکاروںنے نوکریوں کی بحالی کے لیے مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

برطرف اہلکاروں نے آئی جی سندھ،وزیر اعلی سندھ اور سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ انہیں بحال کیا جائے۔برطرف ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 400 سے زائد ہے،جنہیں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے جانے کے الزام کے باعث برطرف کیا گیا ہے۔2012 میں بھرتی ہونے والے برطرف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک بحال نہیں کیا جائے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :