کراچی ،لانڈھی میں جاں بحق رینجرز اہلکار کی نماز جنازہ ادا ،ڈی جی رینجرز اور دیگر کی شرکت

منگل 30 جنوری 2018 17:24

کراچی ،لانڈھی میں جاں بحق رینجرز اہلکار کی نماز جنازہ ادا ،ڈی جی رینجرز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ)کے سپاہی عبدالرف جو گذشتہ رات لانڈھی نمبر89 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے کی نمازجنازہ ہیڈ کوارٹر بھٹائی رینجرز کراچی میں منگل کی صبح ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد سعید اور رینجرز کے اعلی افسران نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔ شہیدسپاہی عبدالرف کی میت تدفین کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :