Live Updates

عمران خان خطاب کے دوران غصے میں آ گئے،کارکن کو باہر نکالنے کا حکم دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 جنوری 2018 16:45

عمران خان خطاب کے دوران غصے میں آ گئے،کارکن کو باہر نکالنے کا حکم دے ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30جنوری 2018ء) عمران خان خطاب کے دوران غضے میں آ گئے،کارکن کو باہر نکالنے کا کہہ دیاتفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے فیصل آباد میں ایک تقریب میں شرکت کی۔عمران خان جب خطاب کے لئے آئے تو کارکنان عمران خان کو دیکھ کر جوش میں آ گئے۔

(جاری ہے)

اور بد نظمی عروج پر تھی یہ سب دیکھ کر عمران خان بھی غضے میں آ گئے۔اس دوران عمران خان نے کئی بار کارکنان کو خاموش رہنے کا کہا لیکن کوئی بھی خاموش نہ ہوا۔عمران خان سخت غضے میں آ گئے اور یہاں تک کہ ایک کارکن کو باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔اور کہا کہ اگر شور مچاتے رہو گے تو تقریر کیسے ہو گی۔اس موقع پر غضہ عمران خان کے چہرے پر واضح تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :