کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر کھاد گرنے سے موٹرسائیکل سوار پھسل کر زخمی

منگل 30 جنوری 2018 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر کھاد گرنے سے موٹرسائیکل سوار پھسل کر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ پر کھاد گرنے سے پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے،،جبکہ ایک موٹر سائیکل سلپ ہوکر ٹرالر کے نیچے جاگھسی۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل پر سوار دو افراد معمولی زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ٹرالر کے نیچے پھنسی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالی ۔سڑک پر گرے کھاد کے دانوں سے سڑک پر خطرناک پھسلن ہے،حادثہ کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک بھی جام ہوگیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سڑک پر گری کھاد ہٹانے کیلئے تاحال اقدام نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :