سپریم کورٹ نے100 سالہ پرانے وراثت تقسیم کیس کا فیصلہ سنا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جنوری 2018 16:41

سپریم کورٹ نے100 سالہ پرانے وراثت تقسیم کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری 2018ء) : سپریم کورٹ میں 100 سالہ پرانے مقدمے کا فیصلہ آگیا، قیام پاکستان کے بعد ملکی عدالتوں میں بھی وراثت کا کیس چلتا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے آج 100سالہ پرانے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تقسیم پاکستان سے قبل شہاب الدین کی ملکیتی زمین کا تنازعہ عدالتوں میں پہنچا۔ خیرپور ٹامیوالی میں 5600 کنال اراضی کا کیس 1918 سے شروع ہوا۔

ٹرائل کورٹس سے معاملہ 2005 میں سپریم کورٹ آیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے 5600 کنال اراضی شریعت کے مطابق ورثاء میں تقسیم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت کسی کو بھی شرعی وراثتی حصے سے محروم نہیں کر رہی۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے 13سال بعد 49 سالہ پرانے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

وراثت کا کیس 1969ء میں شروع ہوا۔ ہائیکورٹ نے 1970ء میں کیس کا فیصلہ دیا۔ہائیکورٹ نے 1971ء میں دائراپیل پرکیس 1982ء میں ٹرائل کورٹ کوبھیجا۔ ٹرائل کورٹ سے کیس دوبارہ 1989ء میں پھرہائیکورٹ میں آ گیا۔

متعلقہ عنوان :