کراچی ،رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

منگل 30 جنوری 2018 16:54

کراچی ،رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث2ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم علی اکبر بنگش عرف کنگ علی کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزم ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فضل کو گرفتار کیا۔ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملو ث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :