علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانی عملے اور ٹیوٹرز کے معاوضوں میں اضافے کا نظر ثانی شدہ پیکیج منظور کرلیا

منگل 30 جنوری 2018 16:44

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانی عملے اور ٹیوٹرز کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانی عملے اور ٹیوٹرز کے معاوضوں میں اضافے کا نظر ثانی شدہ پیکیج منظور کرلیا ہے۔ امتحانی عملے اور 74 ہزار جزو وقتی ٹیوٹرزکے معاوضوں میں سمسٹر خزاں 2017ء سے اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ نظرثانی شدہ پیکیج فنانس کمیٹی کی سفارشات پر ایگزیکٹو کونسل سے منظور کیا گیا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے ٹیوٹرز کو بہترین سہولتیں فراہم کرتی ہے اور ان سے اپنے فرائض میں بہترین کارکردگی کی توقع رکھتی ہے، اس نقطہ نظر سے ان کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیوٹرز کے معاوضوں میں اضافے کا اقدام یونیورسٹی کے مجموعی امتحانی نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ امتحانی نظام کے معیار میں مزید بہتر ی لانے کیلئے امتحانی عملے اسائنمنٹ اور پرچے چیک کرنے والے اساتذہ کے معاوضوں اور یوٹیلٹی چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ملک کے 44 اہم شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر نے سمسٹر خزاں 2017ء میں پیش کئے گئے، تمام تعلیمی پروگراموں کے لئے جزو وقتی )پارٹ ٹائم ٹیوٹرز( کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا ہے اور ان کے کوائف اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کر دیئے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو اپنی امتحانی مشقیں بھر وقت تیار کرنے اور متعلقہ ٹیوٹرز کو مقررہ وقت پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیوٹرز تعیناتی میں تاخیر کی وجہ سے پہلی اسائنمنٹ کی 15 جنوری کی تاریخ گزر چکی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر تمام طلباء کو دوسری اسائنمنٹ کی تاریخ 15 فروری تک پہلی اور دوسری اسائنمنٹ اپنے متعلقہ ٹیوٹرز تک پہنچانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ تمام طلبہ و طالبات اپنے ٹیوٹرکا نام و پتہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا اپنے علاقائی دفتر سے بذریعہ ٹیلی فون یا ای میل رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :