غیر ملکی ملازم کے لیے سعودی شہری کی شناخت بغیر بتائے استعمال کرنے پر 25 ہزار ریال جرمانہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 30 جنوری 2018 16:03

غیر ملکی ملازم کے لیے سعودی شہری کی شناخت بغیر بتائے استعمال کرنے پر ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودائزیشن کے نتیجے میں سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کے لیے سعودی شہریوں کی شناخت انھیں بنا بتائے استعمال کرنے کا رحجان دن بدن بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود علی الغفیص نے سعودی شہری کو بتائے بغیر اسکا نام اپنے کارکنان کی فہرست میں شامل کرنے پر 25 ہزار ریال جرمانہ مقرر کردیا ہے۔ وزیر محنت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ادارے نے ملازمین پر جرمانوں کا ریکارڈ نہیں رکھا تو ایسی صورت میں اس ادارے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔