صدر پاکستان کے عہدے کا نیا دعوے دار سامنے آ گیا

قائد اعظم اور علامہ اقبال نے مجھ سے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جنوری 2018 15:30

صدر پاکستان کے عہدے کا نیا دعوے دار سامنے آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2018ء) : سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو اپنی انفرادیت کی وجہ سے مقبول بھی ہو جاتی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بزرگ شہری صدر پاکستان ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ جی ہاں! بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال میرے خواب میں آئے اور مجھ سے کہا کہ تم ہماری بات سنو، پاکستان کے کسی ٹی وی اسٹیشن پریا میڈیا کے پاس یہ خبر پہنچاﺅ۔

(جاری ہے)

میں نے کہا میری تو اتنی پہنچ ہی نہیں ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ہم تم سے حلف لیتے ہیں ، تم کو پاکستان کا صدر بناتے ہیں۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے مجھ سے قرآن پاک کی چار سورتیں سنیں اور حلف لے لیا۔اور مجھے صدر پاکستان بنا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تم نے حضرت داتا دربار اور علامہ اقبال کے مزار پر چادر چڑھانی ہے اور اس کے بعد ٹی وی اسٹیشن پر قوم سے خطاب کرنا ہے۔ بزرگ شہری کا تعلق کہاں سے ہے اور ان کا کیا نام ہے یہ تو معلوم نہیں ہو سکا البتہ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ضرور وائرل ہو گئی ۔ بزرگ شہری کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :