کراچی پولیس نے سوشل میڈیا پر رائو انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے کو گرفتار کر لیا

منگل 30 جنوری 2018 16:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) کراچی پولیس نے رائو انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے پکڑلیا۔ پولیس کے مطابق سندھ پولیس کی ٹیم نے راولپنڈی میں مقامی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم سلیم جعفر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں نقیب اللہ قتل کیس میں معطل ایس ایس پی رائو انوار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اس کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے جس پر کراچی پولیس کی ٹیم نے ایس ایس پی ذوالفقار مہر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔