یمن کے صوبہ شبوہ میں القاعدہ کا خود کش حملہ، 14 فوجی جاں بحق

القاعدہ جنگجوئوں نے چیک پوائنٹ پر خودکش کاربم دھماکہ اوربھاری آتشی ہتھیاروں سے فائرنگ کی،یمنی حکام

منگل 30 جنوری 2018 15:05

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) یمن میں شبوہ صوبے کے شہر عتق میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کو خود کش کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شبوہ کے ایک سکیورٹی مرکز میں ایلیٹ فورس کے 14 فوجی اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں شبوہ صوبے کے شہر عتق میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کو خود کش کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شبوہ کے ایک سکیورٹی مرکز میں ایلیٹ فورس کے 14 فوجی اہل کار جاں بحق ہو گئے۔یمنی فورسزکے مطابق مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مسلح ارکان نے منگل کے روز ہونے والی اس کارروائی میں بھاری آتشی ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :