بھارت: ریاست بنگال میں بس دریا میں جا گری ‘ 36افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 30 جنوری 2018 14:16

بھارت: ریاست بنگال میں بس دریا میں جا گری ‘ 36افراد ہلاک
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی30- جنوری۔2018ء) بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بس دریا میں گرنے سے 36افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں مسافر بس سامنے سے آتے ٹرک سے تصادم سے بچنے کیلئے بے قابو ہو کر پل کی حفاظتی باڑتوڑتی دریا میں جا گری۔حادثے میں 36افراد ہلاک اور9زخمی ہو گئے،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 56مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :