مونس الہی نیب کے سامنے پیش ‘آف شور کمپنیوں کے بارے میں تفتیش کی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 30 جنوری 2018 14:08

مونس الہی نیب کے سامنے پیش ‘آف شور کمپنیوں کے بارے میں تفتیش کی گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی30- جنوری۔2018ء) مسلم لیگ (ق)کے راہنماءچوہدری مونس الہٰی نیب لاہورمیں پیش ہو گئے،مونس الہٰی کو ان کی آف شور کمپنی اور بیرون ملک ترسیلات ِ زر کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیاگیا ۔

(جاری ہے)

مونس الہٰی آج نیب آفس لاہورپہنچے،نیب حکام نے انہیں آف شور کمپنی اوربیرون ملک ترسیلاتِ زرکے حوالے طلب کررکھاہے، مونس الہٰی کو آف شور کمپنی کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کا حکم دیا گیا تھا۔اس سے پہلے نیب لاہور نے سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوایک مراسلہ لکھا تھا،جس میں کہاگیاتھاکہ مونس الہٰی اور ان کی اہلیہ نے بیرون ملک ترسیلات کیسے بھجوائیں؟ اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :