پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑایچ کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں میڈیا فوکل پرسن مقرر کردیا

منگل 30 جنوری 2018 13:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑایچ کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں میڈیا فوکل پرسن مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

جو تمام صورتحال کی مانٹرنیگ کرتے ہوئے صحت وصفائی کے علاوہ طبی سہولیات کے معیار کو چیک کریں گے۔زرائع کے مطابق ڈاکٹر سکندر حیات وڑایچ کو یہ عہدہ صحافیوں سے بہترین تعلقات کی بنا پر دیا گیا۔ چونکہ چند روز قبل صحافیوں اور گارڈز کے درمیان ناخوشگوار واقعہ کے بعد صورتحال کشیدہ ہو چلی آرہی تھی جس پر مزاکرات کے بعد ایم ایس نے ڈاکٹرسکندر حیات کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :