افغانستان میں بھارت کو دیا جانیوالا کردارہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے، اعزاز چوہدری

منگل 30 جنوری 2018 13:15

افغانستان میں بھارت کو دیا جانیوالا کردارہمارے خلاف استعمال ہورہا ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ افغانستان میں بھارت کو دیا جانیوالا کردارہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے،، افغانستان میں امن کے لیے عسکری کے بجائے سیاسی لائحہ عمل ہونا چاہیے،حقانی نیٹ ورک اور طالبان جنگجو افغان شہری ہیں، ان کو کہہ دیا گیا ہے کہ پاکستان سے نکل جائیں، بیرون ملک پاکستان مخالف مہم پر اپنے ردعمل میں ا عزاز چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے کراچی کا امن تباہ کیا، وہی پیسے لے کر فری کراچی مہم چلا رہے ہیں،ان کو کیا پتہ کہ اس وقت کراچی میں کیا ہو رہا ہے، کراچی پرامن ہوچکا ہے اور یہاں بزنس پھل پھول رہا ہے۔

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ اگر چند شرپسند عناصر باہر کے کسی ذرائع سے پیسے لے کر دو چار ٹیکسیوں پر اپنا اشتہار لگاتے ہیں تو وہ وہاں کے عوام کی کوئی نمائندگی نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

میں گزارش کروں گا کہ اس طرح کے دبا ئو کو دبا ئو نہ سمجھا جائے، یہ دبا ئو نہیں ہے، یہ لوگ اپنے منہ کی کھا رہے ہیں اور بے نقاب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا ان کو کیا پتہ کہ اس وقت کراچی میں کیا ہو رہا ہے، کراچی پرامن ہوچکا ہے اور یہاں بزنس پھل پھول رہا ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہایہ وہی لوگ ہیں جنوں نے کراچی کا امن برباد کیا تھا اور آج یہ کراچی کے حقوق کے لیے اٹھ کر آگئے ہیں۔افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے عسکری کے بجائے سیاسی لائحہ عمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور تمام دھڑے ایک سیاسی اور مفاہمتی عمل میں شریک ہوجائے۔انہوں نے گذشتہ برس اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی ایشیا کے لیے جاری کی گئی حکمت عملی کے حوالے سے کہا کہ اس حکمت عملی میں بھی فوجی حل پر ہمیں تشویش تھی، ساتھ ہی ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ افغانستان میں جو کردار بھات کو دیا جا رہا ہے وہ ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہاحقانی نیٹ ورک اور طالبان کے جنگجو افغان شہری ہیں اور ان کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے نکل جائیں۔